ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے پریش میستا موت معاملے میں سی بی آئی کی بی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس لیڈران کا مطالبہ؛ ضمیر ہے تو عوام سےمعافی مانگے

ہوناور کے پریش میستا موت معاملے میں سی بی آئی کی بی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس لیڈران کا مطالبہ؛ ضمیر ہے تو عوام سےمعافی مانگے

Thu, 06 Oct 2022 20:49:10    S.O. News Service

بھٹکل:6؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ریاست میں اگلے چند مہینوں کے بعد اسمبلی انتخاب ہونے ہیں، اسی دوران ہوناور کے پریش میستا موت معاملےمیں سی بی آئی کی جانب سے ’ بی ‘ رپورٹ داخل کیاجانا بی جےپی کےلئے گلے کے ہڈی بن گیا ہے تو کانگریس کےلئے انتخابی ہتھیار ملنے کی بات کہی جارہی ہے۔

6ڈسمبر 2017کو ہوناور کے گڈلک سرکل پر آٹو رکشا اور بائک کے درمیان ہوئی معمولی ٹکرکو  سنگھ پریوار نے فرقہ وارانہ رنگ دینے میں کامیاب ہوکر پورے ضلع میں فساد کا ماحول پیدا کیا تھا۔ اسی وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا بھٹکل کے دورے پر تھے۔ جب لاپتہ پریش میستا کی دو دنوں کے بعد شہر کے تالاب میں نعش ملی تو بی جےپی لیڈران پوری ریاست  میں قتل کا الزام لگاتےہوئے احتجاجات کا بازار گرم کر دیا تھا۔ اس موقع پر مسلمانوں پر پریش میستا کو قتل کرنے کا الزام لگاتےہوئے بی جےپی اور سنگھ پریوار کےکارکنان نے ضلع بھر میں ہنگامہ اور فساد برپا کیا اور اسی معاملے کو انتخابی تشہیر کے لئے استعمال کرتےہوئے ساحلی پٹی پر کمل کھلانےمیں کامیاب ہوگئے۔ اب جب کہ سی بی آئی نے بی رپورٹ داخل کی ہےتو پلٹ وار کرتےہوئےبی جےپی پر الزام لگایا جارہاہےکہ انہوں نےموت کےمعاملےکو سیاسی فائدے کےلئے استعمال کیا تھا۔ مرکز اور ریاست میں بی جےپی کی حکومت ہوتےہوئے بھی بی رپورٹ داخل کئےجانےکے خلاف چند بی جےپی لیڈران نے عدم اعتماد کا اظہار کرتےہوئےدوبارہ جانچ کی مانگ کئےجانےپر عوامی سطح پر کہاجارہاہے کہ بی جےپی اس مرتبہ بھی اسی معاملے کولےکر انتخابی تشہیر بازی کرےگی ۔ اس کی مخالفت کرتےہوئےکانگریس نے بھی عوامی بیداری کا پروگرام کرنےجارہی ہےاب کی بار کون کامیاب ہوتاہے انتظار رہےگا۔

بی جےپی لیڈران کوسانپ سونگھ گیا ہے: پریش میستا موت معاملے کو لےکر سی بی آئی کی جانب سے بی رپورٹ داخل کئےجانے کے متعلق ضلع کے کسی بھی بی جےپی لیڈر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ کیونکہ ساحلی اضلاع میں بی جےپی کے امیدواروں کو جیت دلانےمیں یہ معاملہ اہم کردار ادا کیاتھا۔ کیونکہ بی جےپی لیڈران کو ڈر ہے کہ ان کا بیان کہیں آئندہ ہونےوالے انتخابات پر الٹا اثر نہ ڈالے اسی لئے سب کی لب سلے ہوئے ہیں۔

کیاکہتی ہے سی بی آئی کی رپورٹ:سی بی آئی نے پریش میستا معاملےکو لےکر ہوناور کی عدالت میں اپنی رپورٹ داخل کی ہے۔ قریب 234لوگوں کو گواہی پرمشتمل رپورٹ میں سب کے بیانات درج ہیں۔ پریس میستا کو قتل کرکے تالاب میں پھینکنے جانے  کا الزام لگایاگیاتھا لیکن پریش میستا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی بات سی بی آئی کی رپورٹ میں درج کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ جسم پر بھی کوئی جلانےاور حملہ کرنےکے کوئی نشانات نہیں ہیں ۔ جن لوگوں پر قتل کا الزام لگایاگیا ہے ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملنےکی بات بھی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

موت پر سیاست نہ کریں ، سدرامیا:بنگلورو میں اخبارنویسوں سےگفتگو کرتےہوئےسابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نےکہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ تھاتو 8معاملات سی بی آئی کو سونپا تھا اس میں پریش میستا کامعاملہ بھی شامل تھا۔ اس وقت آرایس ایس ، بی جے پی اور بجرنگ دل  والوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور فساد کا ماحول پیدا کیا تھا اب سی بی آئی نے بی رپورٹ داخل کئےجانے سےان کے سبھی الزامات جھوٹے ثابت ہوگئےہیں انہیں عوام سےمعافی مانگنےکا مطالبہ کیا۔ اور کہاکہ موت پر بھی سیاست کرنا نہیں چاہئے۔ بی جے پی والوں نےکسی بھی کیس کو سی بی آئی کو نہیں سونپا ہے۔ انہوں نےجو رشوت خوری کا بازار گرم کررکھاہے اس کو چھپانے کےلئے جھوٹ بولتےہیں الزام لگاتےہیں۔ کیونکہ جھوٹ بولنےمیں بی جےپی والے ماہرہیں۔

بی جےپی والے سماج دشمن نہیں ہیں ؟: کانگریس لیڈر دنیش گنڈوراؤ نے معاملے کو لےکر ٹیوٹ کرتے ہوئے کہاہےکہ پریش میستا کی موت فطری کہتےہوئےسی بی آئی نے جو رپورٹ داخل کی ہے کیا اس سےیہ ثابت نہیں ہوتا کہ بی جےپی والے سماج دشمن ہیں۔اس وقت بی جےپی والوں نے آئی جی پی کی کارپر پتھراؤ کیاتھا لاٹھی چارج ہواتھا۔ اس وقت جو فساد ، ہنگامہ ہوا اس کےلئے کون ذمہ دار ہے؟۔ جھوٹےالزام لگا کر امن میں خلل ڈالنا کیاجرم نہیں ہے؟۔ اگر بی جےپی والوں کے پاس ضمیر ہے تو پھر عوام سےمعافی مانگنی چاہئے۔

آخر کس منہ سےمعافی مانگیں ،بی کے ہری پرساد : ہر جگہ ، سڑکوں ، گلی ، محلوں میں چیخ پکار، فساد ، ہنگامہ کرتےہوئے  مفاد پرستی کے ذریعے اقتدار کا مزہ لینے والے بی جےپی والوں کو عوام سےآخر کس منہ سےمعافی مانگیں گے ؟ ۔ کانگریس لیڈر بی کےہری پرساد نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈی کے روی ، تیرتھ ہلی کی نندتا ، پریش میستا ان سب کو بی جےپی نےقتل کہاتھا سی بی آئی نے ان سب معاملات میں بی رپورٹ داخل کی ہے۔ اب ان کے پاس کوئی چہرہ ہی نہیں کہ وہ معافی مانگیں۔

بی جےپی کا الزام جھوٹا ،دیشپانڈے :سابق وزیر اور کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈے نے بیان جاری کرتےہوئےکہاہے کہ پریش میستا معاملے میں بی جےپی کے لیڈران نے کانگریس اور ایک خاص قوم پر الزام لگایاگیا تھا اب وہ جھوٹاثابت ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جےپی نے فطری موت کو سیاسی فائدے کےلئے استعمال کیا۔ ساحلی پٹی پر قانونی نظام اور امن میں خلل ڈال کر حالات کو سنگین بنادیاتھا۔ اپنے سیاسی مفاد کے لئے بی جےپی نے سماجی بھائی چارگی کو بربادکرنے کا الزام لگایا۔

فسادات کے لئےبی جے پی ذمہ دار : کاروار۔ انکولہ کے سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل نے معاملےکو لےکر کہا ہےکہ پریش میستا معاملےکولےکر اترکنڑا ضلع میں ہونےوالے فسادات کے لئے بی جےپی ہی ذمہ دار ہے۔ ان کا خاص قوم کےمتعلق الزام لگایاجانا جھوٹا ثابت ہواہے۔ جس کےلئے انہیں ضلعی عوام سےمعافی مانگنےکا مطالبہ کیا۔


Share: